ڈپٹی کمشنر سانگھڑ،کا بغیر اجازت ریلیاں نکالنے والی سیاسی پارٹیوں اور الیکشن امیدواروں کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

 
0
283

سانگھڑ06 جولائی (ٹی این ایس) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ لیاقت علی بھٹی ضلع بھر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کے احکامات جاری کرتے ہوئے بغیر اجازت کے ریلیاں نکالنے والی سیاسی پارٹیوں اور الیکشن امیدواروں کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں الیکشن امیدواروں پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائیگا جبکہ مزید خلاف ورزی کے صورت میں امیدوار کی نا اہلی کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سفارش کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج دربار ہال سانگھڑ میں ضلع کی تمام سیاسی پارٹیون کے رہنماؤں اور الیکشن امیدواروں کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایس ایس پی سانگھڑ پیر محمد شاھ، الیکشن کمشنر سانگھڑ مسلم حسین اور تما سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی بھٹی نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات کے حوالے سے ضلع سانگھڑ انتہائی حساس ہے، اس لئے سانگھڑ میں انتخابی عمل اور سیکیورٹی کے حوالے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں، انہوں نے بتایا ضلع انتظامیہ الیکشن کمیشن آف پاکستان، پاک آرمی، رینجرز، پولیس اور دیگر محمکوں کے تعاون سے انتخابی سرگرمیوں کی سخت نگرانی کر رہی ہے، تاکہ عام انتخابات صاف شفاف اور غیر جانبدار کرائے جاسکے۔

انہوں نے سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کریں اور قانون کی خلاف ورزی ہونے سے قبل دیگر سیاسی پارٹیوں سے تعاون کریں تاکہ ووٹرز کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے، انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں تاحال کسے بھی سیاسی پارٹی یا فرد کے خلاف کوئی بھی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئے ہے اور اگر کسے کو کوئی بھی شکایت ہے تو وہ ان کے دفتر میں 24 گھنٹے رابطہ کر سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی پارٹیوں کو کسی روینیو حکام یا پولیس عملدار کے حوالے سے کوئی اعتراض ہے تو وہ فوری طور پر ان کو آگاھ کریں تاکہ ان کا تبادلہ کیا جاسکے اور وہاں غیر جانبدار حکام کو مقرر کیا جا سکے،

انہوں نے بتایا کہ ان دفتر میں الیکشن کے حوالے ایک مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، اور الیکشن کے حوالے سے کوئی بھی سیاسی پارٹی یا عام شہری اس سیل پر رابطہ کر سکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کی انتظامیہ کا کام ووٹرز کو سہولیات دینا، سیاسی پارٹیوں کو جائز حقوق دینا اور انتخابای عمل کی مسلسل نگرانی کرنا ہے، اس سلسلے میں ضلع بھر میں ان کی جانب سے مختلف نگران کامیٹیان بھی تشکیل دی گئے ہیں جو الیکشن کے دن تک نگرانی کر رہی ہیں تاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ ہو سکے، اجلاس کو ایس ایس پی سانگھڑ پیر محمد شاھ نے بتایا کہ انتخابی عمل کے دوران کسے کو بھے قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر کہیں بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے شکایت ملی تو سخت اقدامات اٹھائے جائے گے،

انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے دن ہتھیاروں کی نمائش پر قلم 144 نافذ کیا جائے گا۔ اور کوئی بھی امیدوار نجی گارڈ یا دو گاڑیوں سے زیادی گاڑیاں اپنے قافلے میں استعمال نہیں کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر میڈیا کے نمائندوں کی داخلے پر پابندی ہوگی اور کسے کو بھی فون لیکر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ سیاسی رہنماء نجے گارڈ ساتھ نہیں رکھے گے اور وہ نجے سیکیورٹی کمپنیوں سے دو گارڈ حاصل کرسکتے ہیں جن کی متعلقہ پولیس اسٹیشن اور ایس ایس پی آفیس میں رجسٹرین کروا سکتے ہیں۔