نوازشریف اورمریم نواز  وطن واپس آئیں: شہباز شریف سمیت پوری لیگی قیادت کی متفقہ تجویز

 
0
317

لاہور ، جولائی 08 (ٹی این ایس):  صدر مسلم لیگ(ن)شہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاون میں ان کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا جس میں صدرمسلم لیگ(ن)شہباز شریف نے نوازشریف اورمریم نواز کولندن سے لاہورآنے کی تجویز دی جس کی تما م شرکا نے تائید کی۔

صدر مسلم لیگ(ن)شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں رانا تنویر ،جاویدلطیف ، خواجہ سعد رفیق،حمزہ شہباز،احسن اقبال،ایاز صادق سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں نوازشریف اورمریم نوازکی وطن واپسی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اجلاس میں احتساب عدالت کے فیصلے کی بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ اجلاس اس وقت ہو رہا ہے جب دوسری جانب روالپنڈی میں گرفتاری پیش کرنے کے لئے کیپٹن صفدر ریلی میں شریک ہیںاور نیب ذرائع کے مطابق ان کی ریلی کو فوارہ چوک پر روکا جائے گا اور گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔