اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 3 روپے کلو بڑھا دی

 
0
467

پروڈیوسرپرائس67490مقرر،ڈسٹری بیوشن مارجن35000،4669روپے ٹن لیوی شامل
اسلام آباد جولائی 09(ٹی این ایس) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 36 روپے اضافے کے ساتھ ایک ہزار 479 روپے ہوگئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کیلیے گھریلو سلنڈر کی قیمت ایک ہزار 447 روپے سے بڑھاکر ایک ہزار 479 مقررکر دی گئی ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافے سے فی کلو قیمت 122 روپے سے بڑھ کر 125 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اتھارٹی نے ایل پی جی کی پروڈیوسر پرائس 67 ہزار 490 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کی ہے اور مارکیٹنگ ڈسٹری بیوشن مارجن 35 ہزار فی میٹرک ٹن جبکہ 4 ہزار 669 روپے فی میٹرک ٹن پٹرولیم لیوی شامل کی ہے۔دوسری طر ف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوی ایشن کے چئرمین عرفان کھوکھر نے کہاہے کہ ایل پی جی پر ٹیکسز عائد ہونے کے باعث درآمدی ایل پی جی کی قیمت میں اضٖافہ ہو رہا ہے۔

اس وقت مقامی ایل پی جی کی قیمت اس سے کم ہے حکومت کو اس سلسلے کو برقراررکھنے کے لیے درآمدی اور مقامی ایل پی جی کے لیے ایک طریقہ کار مرتب کرناپڑے گا۔عرفان کھوکھر نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ ایل پی جی پر عائد کیے گئے تمام ٹیکس واپس لے اور ایل پی جی انڈسٹری کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے۔