بحرین سے آنے والے مسافر سے ہیروئن برآمد

 
0
442

ملتان جولائی 09(ٹی این ایس)ملتان ائیر پورٹ پر اینٹی نار کوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین سے آنے والے مسافر سے ہیروئن برآمد کرکے مذکورہ شخص کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ملتان ائیر پورٹ پر بحرین سے آنے والی گلف ائیر لائن کی پرواز 789 کے مسافر فیاض رسول سے دوران چیکنگ 815 گرام ہیروئن برآمد ہوئی

جس پر اے این ایف حکام نے اسے گرفتار کر لیا۔اینٹی نار کوٹکس فورس حکام کے مطابق فیاض رسول کا تعلق وہاڑی کے علاقے فیصل کالونی سے ہے، جبکہ ائیر پورٹ کے لاونج میں موجود فیاض رسول کے ساتھی غلام عباس کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔غلام عباس کا تعلق شیخوپورہ سے ہے، دونوں گرفتار افراد کو اے این ایف سرکل آفس منتقل کر دیا گیا ہے۔