عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے میانوالی میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں حصہ لینا شروع کر دیا

 
0
629

لاہورجولائی 09(ٹی این ایس)گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے میانوالی میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں حصہ لینا شروع کر دیا ۔ گزشتہ روز عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا خون عمران خان کے لئے حاضر ہے وہ میرا دوست پہلے تھا اور سیاسی لیڈر بعد میں بنا ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے حلقے کے بہت سارے لوگوں نے کہا کہ میں بھی دوسرے حلقے سے ایم پی اے کا الیکشن لڑوں یا اپنے بیٹے کو الیکشن لڑاؤں ۔ میرا بیٹا سانوال ولایت سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے آیا ہے مگر میں دوستوں کو آزمائش میں نہیں ڈالتا اور اسی لیے نہ میں نے پارٹی قیادت کو ٹکٹ کے لئے نہیں کہا ۔

انہوں نے کہا کہ میں انتخابی مہم الیکشن کی کامیابی تک جاری رہے گی ۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دیں ۔