چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ہارون بلور کے قتل پر دکھ اور  نیکٹا کی جانب سے خطرے کا انتباہ دینے کے باوجود انتظامات نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہار کیا

 
0
588

اسلام آباد،جولائی 11 (ٹی این ایس): چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ہارون بلور کی شہادت پر انتہائی دکھ، درد اور غم کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں  انھوں نے کہا ہے کہ ہارون بلور اور ساتھیوں کے شہادت کا سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے،واقعے کی جتنی مذمت کیجائے کم ہے، دہشتگرد درندوں سے بدتر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نیکٹا نے کل کمیٹی کو اے این پی و دیگر سیاسی جماعتوں پر حملوں  کی تھریٹ الرٹ کا بتایا تھا،واضح سیکورٹی تھریٹ الرٹ کے باوجود صوبائی نگران حکومت سیکورٹی دینے میں کیوں ناکام رہی؟ کمیٹی نے وزارت داخلہ و صوبائی حکومتوں کو سیاسی رہنماؤں کی سیکورٹی بڑھانے کا حکم جاری کیا تھا،خطرات و تھریٹ الرٹ کے باوجود صوبائی حکومت ہارون بلور شہید پر حملہ کیوں نہیں روک سکے؟ سینیٹر رحمان ملک

سینیٹر رحمان ملک  نے صوبائی حکومت  سے کہا ہے کہ  وہ تین دنوں کے اندر کمیٹی کو دھماکے کی مفصل رپورٹ پیش کرے۔

انھوں نے کہا کہ کمیٹی نے 19 جولائی کو الیکشن کے دوران سیکورٹی انتظامات پر اجلاس بلایا ہے،وزارت داخلہ سیاسی رہنماؤں کی سیکورٹی فوری طور پر بڑھا دے،ملک دشمن عناصر الیکشن کے دوران دہشتگردی کے مزید حملے کر سکتے ہیں۔  رحمان ملک نے کہا کہ  نیکٹا و الیکشن کمیشن حملوں کی واضح خبر دے چکے ہیں۔