اسلام آباد13(جولائی) صدر ممنون حسین’ نگران وزیراعظم ریٹائرڈ جسٹس ناصر الملک اور نگران وزیراطلاعات و نشریات سید علی ظفر نے بھی مستونگ اور بنوں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے۔