دیر لوئر،سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ اور پتھراؤ سے پانچ کارکن زخمی 

 
0
452

اے این پی کے رہنما بہادر خان کی حویلی سے فائرنگ اور پتھرا ؤکیا گیا،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی
دیر لوئرجولائی 14(ٹی این ایس) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ اور پتھراؤ سے پانچ کارکن زخمی ہوگئے۔سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے دیر لوئر میں سینیٹر سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ جے آئی یوتھ کی ریلی منڈا دیر سے تیمرگرہ کی طرف نکالی جارہی تھی کہ اس پر اے این پی کے صوبائی امیدوار بہادر خان کی حویلی سے فائرنگ اور پتھرا ؤکیا گیا۔فائرنگ سے سینیٹر سراج الحق محفوظ رہے تاہم پتھر سے سراج الحق کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور جماعت اسلامی کے پانچ کارکنان زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دونوں جماعتوں کے پانچ افراد کے خلاف تھانہ منڈا میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔