نیب نے پنجاب کمپنیز  اسکینڈل  میں ملوث افسران کے خلاف  شکنجہ کس لیا ، جلد گرفتاریوں کا امکان

 
0
327

اسلام آباد، جولائی 14 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو (نیب)نے پنجاب کمپنیز سکینڈل میں ملوث پنجاب بینک کے اعلیٰ افسران کے خلاف شکنجہ کس لیا ہے اور اس ضمن میں جلد  گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق  پنجاب کمپنیز کے اسکینڈل میں ملوث فواد حسن فواد اور احد چیمہ جیسے بڑے بیوروکریٹس  کی گرفتاری  کے بعد  تحقیقات میں مزید پیش رفت  ہوئی ہے ۔

ذائع نے بتایا ہے کہ  مذکورہ کمپنیز کو فنڈز اور مالی اعانت پنجاب بینک کے ذرائع سے کی گئی ہے۔ نیب افسران نے پنجاب کی 53 کمپنیز  کو فنڈز  اور قرضہ فراہم کرنے والے پنجاب بینک کے افسران کے خلاف کاروائی پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسکینڈل میں ملوث پنجاب بینک کے افسران کی نشاندہی ہوچکی ہے جن میں بینک کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔ ان افسران کی گرفتاری اور ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے  نیب افسران کی مشاورت جاری ہے۔