ایران کا اعلیٰ سطح کا فوجی وفد آج پاکستان آئے گا

 
0
347

اسلام آباد، جولائی 15 (ٹی این ایس): ایران کا اعلیٰ سطح کا فوجی وفد آج پاکستان آئے گا۔ وفد کی قیادت ایرانی آرمی چیف میجر جنرل حسین باقری کررہے ہیں۔ دورے کی دعوت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دی ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ایرانی آرمی چیف اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کرینگے۔ جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات اور مذاکرات میں دو طرفہ فوجی اور دہشت گردی کے انسداد کیلئے تعاون، پاک ایران سرحدی امور کے علاوہ خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ ایرانی وفد دورے میں دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔