وفاقی وزیر سائرہ افضل تاڑر کی نااہلی کی درخواست خارج، کلیئر قرار

 
0
421

اسلام آباد، جولائی 17 (ٹی این ایس):سپریم کورٹ آف پاکستان نے این اے 87سے سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تاڑر کی نااہلی کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں کلیئر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تاڑر کی نااہلی کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ۔درخواست ان کے مخالف امیدوار شوکت علی بھٹی نے دائر کی تھی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنا یا کہ سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تاڑر نے اپنے 2بینک اکاوئنٹس نہیں بتائے جس پر جج کا کہنا تھا کہ ان کا آپ بتا دیں تو وکیل درخواست گزارکا کہنا تھا کہ میرے پاس بینک اکاوئنٹس کی تفصیل نہیں۔وکیل درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ سائرہ افضل تاڑر  نے اپنی اراضی کی قیمت کو زیادہ بتایا ہے ۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اراضی کی قیمت کم بتاتی تو مسئلہ تھا زیادہ بتائی تو کوئی مسئلہ نہیں ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے این اے 87سے سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تاڑر کی نااہلی کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں کلیئر قرار دے دیا۔