بھارت میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر آپ کو قتل کیا جاسکتا ہے: سیف علی خان

 
0
367

نئی دہلی، جولائی 17 (ٹی این ایس):بولی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ بھارت میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر آپ کو قتل کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان گزشتہ دنوں نیٹ فلیکس کی متنازع سیریز ‘اسکریڈ گیمز’ میں ایک پولیس اہلکار سرتاج سنگھ کے روپ میں نظر آئے تھے، اس سیریز پر بھارت میں کافی تنقید کی جارہی ہے۔سیف علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بھارت میں اپنے خیالات کے اظہار پر کسی کو بھی قتل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا ‘ اگر آپ اپنی ذات سے ہٹ کر کسی سے محبت کریں، تو بھارت کے کچھ حصوں میں ایسا کرنے پر قتل کردیا جاتا ہے، میں نہیں جانتا کہ آپ بھارتی حکومت کو کس حد تک تنقید کا نشانہ بنا سکتے ہیں، کیونکہ ایسا کرنے پر بھی آپ کو قتل کیا جاسکتا ہے’۔سیف علی خان نے ان تنازعات کے حوالے سے کہا ‘ یہ بہت زیادہ پریشان کردینے والا ہے جب کوئی آپ کو کہیں اس سیریز کو روکا جائے اور ایسا نہ کرنے پر ہنگامہ ہوجائے’۔اسکریڈ گیمز کو ناقدین کی جانب سے کافی سراہا گیا جبکہ ریویو سائٹ روٹن ٹماٹوز میں اسے 86 ریٹنگ دی گئی جبکہ اس کے سیزن ٹو کی تیاری کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں۔