بین الاقوامی نظام اپنے وعدے پورے نہیں کر رہا، باراک اوباما

 
0
608

سابق امریکی صدر کا نیلسن منڈیلا کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب،خراج عقیدت پیش کیا 
جوہانسبرگ جولائی 18(ٹی این ایس)سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ بین الاقوامی نظام موجودہ حالت میں اپنے وعدے پورے نہیں کر رہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خلاف تاریخی جدوجہد کرنے والے سیاہ فام رہنما اور سابق صدر نیلسن منڈیلا کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما نے جوہانسبرگ میں کہا کہ موجودہ عالمی نظام اگر اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، تو جزوی طور پر اس کی ذمے دار حکومتیں اور اشرافیہ بھی ہیں۔ باراک اوباما کے بقول دنیا اس وقت اپنے معمولات کے ایک زیادہ پرخطر انداز کی طرف لوٹنے لگی ہے۔