حیدر آباد: نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی 26 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں

 
0
838

حیدرآباد ، جولائی  19 (ٹی این ایس):  کسٹم انٹیلی جنس حیدرآباد نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں جن کے تحت کروڑوں روپے مالیت کی 26 گاڑیاں تحویل میں لے لیں  گئی ہیں۔

کسٹم انٹیلی جنس حیدرآباد کے ڈائیریکٹر جنرل شوکت علی کی ہدایت پر  ادرے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ارشاد علی شاہ کی سربراہی میں یہ آپریشن جاری ہے۔