کراچی:  گلستان جوہر میں موٹر سائیکل چوری میں  ملوث گروہ کے 2 کارندے گرفتار، متعدد موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد

 
0
554

کراچی، جولائی  19 (ٹی این ایس):  گلستان جوہر پولیس نےموٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرکے متعدد موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی 17 جولائی کو موٹر سائیکل چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام آگئی جس میں ملزمان کو موٹر سائیل چوری کرکے لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

گرفتار ملزمان عبداللہ ارشد اور طاہر عرف عاشق نے دوران تفتیش گلستان جوہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس  کے مطابق ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر گلستان جوہر کے مختلف علاقوں میں واقع مساجد۔پارکس۔بچت بازاروں کے کے باہر سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرتے تھے۔