الیکشن شفاف ہوئے توانتخابات میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی، شرجیل میمن

 
0
273

بلاول بھٹو زرداری اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں،سابق وزیراطلاعات سندھ 
کراچی جولائی20 (ٹی این ایس)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق کی تحفظ صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے اوراگرالیکشن شفاف ہوئے توانتخابات میں پیپلزپارٹی ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔جمعہ کوعدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے حقوق کی تحفظ صرف پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے، جی ڈی اے کے رہنما سندھ کی تقسیم کی بات کررہے ہیں مگرہم کیسی بھی صورت میں سندھ کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے، جی ڈی اے میں وہ لوگ ہیں جن لوگوں نے کالاباغ ڈیم جیسے سندھ دشمن منصوبے کی حمایت کی تھی۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، لوگ بلاول بھٹو زرداری کو ایک ترقی پسند اور نوجوان لیڈر کے طورپرپسند کرتے ہیں، اگرالیکشن شفاف ہوئے تو انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔