رینجرزاورخفیہ اداروں کاپنجاب کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن ،متعدددہشتگردگرفتار

 
0
359

راولپنڈی جولائی 21( ٹی این ایس)پاکستان رینجرزاورخفیہ اداروں کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں متعدددہشتگردوں کوگرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کی جانب سے پاکستان رینجرزاورخفیہ اداروں کی جانب سے اٹک،سیالکوٹ،لاہوراورقصورمیں سرچ آپریشن کیا گیا اس کے علاوہ فیصل آباد،رحیم یارخان،بہاولپور اورڈی جی خان میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن میں غیرقانونی اسلحہ اور مشتبہ افراد زیر حراست آئے ہیں۔