سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ 

 
0
401

اسلام آباد، جولائی 21 (ٹی این ایس): ایف آئی اے کے انٹرپول ونگ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیب نے وزارت داخلہ کے ذریعے ایف آئی اے کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

خیال رہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا تھا جس میں انہیں مفرور قرار دیا جاچکا ہے۔

چند روز قبل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے اور انہیں انٹرپول کے ذریعے وطن لانے کی درخواست دے دی ہے۔