پاکپتن‘قبولہ ٹاؤن ۔سسرالیوں نے کرنٹ لگا کے چھ بچوں کی ماں کو قتل کر دیا

 
0
650

پاکپتن جولائی 24(ٹی این ایس ) قبولہ ٹاؤن ۔سسرالیوں نے کرنٹ لگا کے چھ بچوں کی ماں کو قتل کر دیا۔پولیس نے دیور کو گرفتار کر لیا۔قبولہ ٹاؤن میں الللہ دتہ ی بیوہ نسیم بی بی کو گھر میں دیور عالم شیر نے ساتھیوں سے مل کر کرنٹ لگا کر قتل کر دیا ۔پولیس نے نسیم بی بی کی نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے ہسپتال منقتل کر دی۔سسرالیوں کو شبہ تھا کہ نسیم بی بی نے اپنے خاوند الللہ دتہ کو زہر دے کر قتل کر دیا تھا۔پولیس نے دیور عالم شیر کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگرسسرالی فرار ہو گئے۔مقتولہ چھ بچوں کی ماں تھی۔پولیس قبولہ نے مقتولہ نسیم بی بی کے بھائی محمد اکرم ولد شفیع بہاولنگر کی درخواست پر اس کے سسر اور دیور عالم شیروغیرہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔