مسلم لیگ ن کا پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط

 
0
340

لاہور جولائی 25(ٹی این ایس)مسلم لیگ ن کے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹر مشاہد حسین سید نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولنگ کے وقت میں ایگ گھنٹے کا اضافہ کیا جائے۔مشاہد حسین سید کا کہناہے کہ پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے اورپولنگ سٹیشنوں کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگی ہیں،الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ اضافہ کردیا جائے تاکہ ووٹر ز اپنا حق رائے دیہی استعمال کر سکیں ۔