پولنگ وقت بڑھانے کیلئے ن لیگ کی درخواست نہیں ملی،الیکشن کمیشن

 
0
302

اسلام آباد جولائی 25(ٹی این ایس)مسلم لیگ ن کی جانب سے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا، جبکہ حکام نے کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔مسلم لیگ ن کے سینٹر مشاہد حسین سید کی جانب سے لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا کہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر لوگوں کی طویل قطاریں موجود ہیں، لہذا الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 70 کے تحت پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے۔مشاہد حسین سید کے مطابق مسلم لیگ ن کو پورے ملک سے شکایات موصول ہورہی ہیں، لہذا اس موسم میں کسی بھی ووٹر کو اس کے حق سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کو صاف شفاف بنانے کے لیے مسلم لیگ ن کی درخواست پر غور کیا جانا چاہیے۔