نواز شریف کی والدہ نے بھی ووٹ ڈال دیا

 
0
326

لاہور جولائی 25(ٹی این ایس)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی عمر رسیدہ والدہ بیگم شمیم شریف نے لاہور کے حلقہ این اے124 کے لیے ووٹ کاسٹ کر دیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی والدہ کی گاڑی گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج ریلوے روڈ پہنچی تو سپورٹرز کے ہجوم کی وجہ سے ان کی گاڑی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز بھی موجود تھے جو دادی کو پولنگ اسٹیشن لے کر آئے۔بیگم شمیم شریف کو وہیل چیئر پر ووٹ ڈالنے کے لیے لے جایا گیا، بعد ازاں گاڑی کو پولنگ اسٹیشن کےاندرجانے کی اجازت مل گئی۔بیگم شمیم کے ہمراہ مرحوم میاں عباس شریف کے صاحبزادے میاں یوسف اور میاں عزیز بھی اپنی دادی کے ہمراہ تھے۔واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 124 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے اُمیدوار حمزہ شہباز کا مقابلہ پی ٹی آئی کے معمان قیصر کے ساتھ ہے۔