بھارتی میڈیا انتخابات  سے متعلق  زہر افشانی بند کرے: پاکستان کا انتباہ

 
0
316

بھارتی  سیاستدان  اور میڈیا  اپنے داخلی مسائل پر توجہ دیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد ، جولائی 26 (ٹی این ایس):  پاکستان نے  بھارتی میڈیا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے  کہ وہ انتخابات  سے متعلق  زہر افشانی بند کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ انتخابات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، انتخابی عمل کے نتیجے میں جو بھی حکمرانی کے منصب پر فائض ہو اسے تسلیم کیا جانا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کے  سیاستدانوں  اور میڈیا کو  اپنے داخلی مسائل پر توجہ دینی چاہئے۔