آصفہ  بھٹو نے الیکشن کمیشن کو  پیادہ قرار دیا

 
0
464

‘پولنگ ایجنٹس کو باہر پھینک دیا اور نتائج روک لئے گئے جس سے الیکشن کمیشن کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اور یہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ سراسر دھاندلی ہے’

کراچی ، جولائی 26 (ٹی این ایس):  پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کی ہمشیرہ اور آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے الیکشن کمیشن کو پیادہ قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری  نے کہاکہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری سے دستبردار ہو کر پیادا بن گیا ہے،پولنگ ایجنٹس کو باہر پھینک دیا اور نتائج روک لئے گئے جس سے الیکشن کمیشن کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اور یہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ سراسر دھاندلی ہے۔