کراچی ،جولائی 26 (ٹی این ایس): سندھ اسمبلی کے ابتدائی نتائج میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے جبکہ حیرت انگیز طور پر تحریک انصاف نے بھی سندھ کی سیاست میں نمایا ں انٹری ڈال دی ہے۔سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو 70، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو 10، تحریک انصاف کو 22اور ایم کیو ایم کو 19 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔اس دفعہ حیرت انگیز طور پر تحریک انصاف نے سندھ کی صوبائی سیاست میں بھی ہلچل مچا دی ہے ۔













