بلوچستان عوامی پارٹی کو 14 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل

 
0
338

کوئٹہ ،جولائی 26 (ٹی این ایس): بلوچستان اسمبلی کے انتخابات میں وفاق کے قریب سمجھی جانیوالی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو برتری حاصل ہے ۔بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کو 14 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جبکہ اس کے مقابلے میں متحدہ مجلس عمل کو 8 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔بلوچستان میں تحریک انصاف کو بھی 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے اور اس طرح تحریک انصاف بھی بلوچستان کی سیاست میں اپنا حصہ ڈالنے میں کامیاب رہی ہے ۔