کے پی میں پی ٹی آئی کو  کو 2013 سے بھی زیادہ کامیابی حاصل ہوگئی

 
0
312

پشاور ،جولائی 26 (ٹی این ایس): کے پی کے میں تحریک انصاف نے اپنی سیاسی پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا ہے جس میں پی ٹی آئی کو دیگر جماعتوں پر بہت ہی واضح فرق کے ساتھ نمایا ںبرتری حاصل ہے ۔خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کو 65 نشستوں پر برتری حاصل ہے جو الیکشن 2013سے بھی زیادہ ہے یوں تحریک انصاف کو کے پی کے میں مزید مقبولیت ملی ہے ۔اس کے مقابلے میں عوامی نیشنل پارٹی کو 8، متحدہ مجلس عمل کو 9، مسلم لیگ (ن) کو تین نشستوں پر برتری حاصل ہے۔