لاہور جولائی 26(ٹی این ایس) 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے اور اب تک 119 سیٹوں پر کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ لاہور سے بھی پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود اہم ترین نشست لے اڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 سے ن لیگی رہنما خواجہ احمد حسان کو شکست سے دوچار کر دیاہے ۔ شفقت محمود نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 27 ہزار 405 ووٹ حاصل کیے جبکہ ن لیگی رہنما 1 لاکھ 4ہزار 625 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔