مریخ پر مائع حالت میں پانی کے ایک بڑے دریا کی نشاندہی

 
0
345

سرخ سیارے پر زندگی کی موجودگی کے بارے میں سوالات کے جوابات تلاش کر سکیں گے،محققین
روم26جولائی(ٹی این ایس)اطالوی سائنسدانوں نے مریخ پر مائع حالت میں پانی کے ایک بڑے دریا کا پتا لگایا ہے۔ سائنس نامی امریکی جریدے کے مطابق تقریباً بیس کلومیٹر طویل یہ دریا مریخ کے قطب جنوبی پر جمی برف کے ڈیڑھ کلومیٹر نیچے موجود ہے۔ محققین کو امید ہے کہ وہ اب سرخ سیارے پر زندگی کی موجودگی کے بارے میں سوالات کے جوابات تلاش کر سکیں گے۔

سائنس دانوں کے مطابق مریخ پر پانی کی موجودگی سے اب وہاں جانے یا رہنے والے خلانوردوں کو کسی حد تک آسانی ہو سکتی ہے۔ ناسا 2030ء میں اپنا انسان بردار خلائی مشن مریخ پر اتارنے کا ارادہ رکھتا ہے۔