راولپنڈی، محکمہ انسداد دہشتگردی کی کاروائی ، مبینہ دہشتگرد گرفتار

 
0
397

راولپنڈی،جولائی28(ٹی این ایس) راولپنڈی میں محکمہ انسداد دہشتگردی کی کاروائی ، مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے راولپنڈی کے علاقے موٹروے ٹھلیاں میں کارروائی کرکے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، ملزم کا نام عبدالماجد ہے اور اس کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔ مبینہ دہشتگرد کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد، سیفٹی فیوز وائر اور ڈیٹونیٹر برآمدہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔