حسن ابدال،ایک خاتون نے دو بچوں کو اغواء کرلیا

 
0
382

حسن ابدال جولائی28(ٹی این ایس) حسن ابدال کے علاقے محلہ ارشاد نگر میں ایک خاتون نے گھر سے دو بچوں کو اغواء کر لیا، خاتون کا نام انعم بتایا جارہا ہے۔

بچوں کی ماں نے بتایا ہے کہ انعم نامی اس خاتون کو کچھ عرصہ قبل میرا شوہر گھر لایا تھااور کہا تھاکہ یہ میرے استاد کی بیٹی ہے، خاتون بچوں کے ساتھ گھل مل گئی اور موقع پا کر میرےبچوں 5 سالہ ماہ نور فاطمہ اورایک سالہ حیدر عباس کو لے کر بھاگ گئی۔ پولیس نے بچوں کی ماں کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔تفتیشی افسر شاہ فردوس نے بتایا کہ ہم واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں امید ہے بچے بہت جلد مل جائیں گے۔تفتیشی افسر نے مزید کہا کہ بچوں کا والد اعجاز تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا،بچوں کی گمشدگی گھریلو ناچاکی لگتی ہے۔