چیف الیکشن کمشنر سے ملنے آئے ہیں،ان کا استعفی کیوں نہ مانگیں؟سردار ایاز صادق کی ہلکی پھلکی گفتگو

 
0
430

اسلام آبادجولائی28(ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار آیاز صادق کی الیکشن کمیشن آمد، صحافیوں سے ہلکی پھلکی گفتگو، چیف الیکشن کمشنر سے استعفی مانگنے کا ذکر بھی چھیڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق دیگر لیگی رہنماوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن آئے تو وہاں موجود ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ آج چیف الیکشن کمشنر کا استعفا مانگنے آئے ہیں؟ تو سردار ایاز صادق نے مسکرا کر جواب دے دیا کہ ہم چیف الیکشن کمشنر سے ملنے آئے ہیں ،چیف الیکشن کمشنرکا استعفا کیوں نہ مانگیں ؟الیکشن کمشنر آج کہاں ہے؟ہمیں ملنے کا ٹائم ہی نہیں دیا جارہا۔