اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ،کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 480 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 330 پوائنٹس پر بند

 
0
647

اسلام آباد، اگست 03(ٹی این ایس): پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج منفی رجحان دیکھنے میں آیا جہاں ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 480 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 330 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کا آغاز انڈیکس نے 42 ہزار 976 پوائنٹس کی اعلیٰ ترین سطح سے کیا تاہم دن کے اختتام تک انڈیکس میں مسلسل کمی دیکھی گئی اور سیشن کے اختتام کے قریب انڈیکس 42 ہزار 286 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگئی تھی۔

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 11 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے 28 کروڑ 45 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔

مجموعی طور پر 355 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 121 کی قدر میں اضافہ، 218 کی قیمتوں میں کمی اور 16 کی قدر میں استحکام رہا۔