ہماری جنگ صرف دہشت گردی کے خلاف ہے: نگراں وزیر اطلاعات

 
0
317

اسلام آباد اگست 06(ٹی این ایس) نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ ہماری جنگ صرف دہشت گردی کے خلاف ہے۔ غربت کے خاتمے اور معیار زندگی کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کا کوئی تعلق نہیں۔بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہماری تہذیب اور ثقافت دنیا میں الگ شناخت رکھتی ہے۔ خطے میں امن اور استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ پاکستان کے کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ صرف دہشت گردی کے خلاف ہے۔ غربت کے خاتمے اور معیار زندگی کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیں پانی کی قلت اور بڑھتی ہوئی آبادی کے دباؤ کا سامنا ہے۔ دنیا میں امن و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی معیشت ہے، پاکستان دنیا میں بہت سے معاملات میں دیگر ممالک سے آگے ہے۔