کراچی: رینجرز کا دہلی کالونی اور پنجاب کالونی میں سرچ آپریشن،پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم پاکستان کا یونٹ انچارج فہیم گرفتار

 
0
1325

ایم کیو ایم پاکستان میں موجود لندن کارکنان کے خلاف بھی  ایکشن تیز کردیا گیا، قصبہ علی گڑھ اور لیاقت آباد دو کارکنان گرفتار

کراچی، اگست 07 (ٹی این ایس): رینجرز نے دہلی کالونی اور پنجاب کالونی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئےایم کیو ایم پاکستان کے یونٹ انچارج فہیم کو گرفتار کر لیا

فہیم 2013 کے الیکشن سے قبل تحریک انصاف کی خاتون رہنما کے قتل میں ملوث ہے۔

دوسری طرف  ایم کیو ایم پاکستان میں موجود لندن کارکنان کے خلاف بھی  ایکشن تیز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں لندن نیٹ ورک کا حصہ ہونے اور خفیہ سرگرمیاں رکھنے والے کارکنان کی فہرست بھی  تیار کر لی گئی ہے۔

نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے حکمت تیار کرلی گئی ہے جس کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قصبہ علی گڑھ اور لیاقت آباد میں کارروائیاں کیں۔

قصبہ علی گڑھ سے ایم کیو ایم لندن کے رئیس قلام جبکہ لیاقت آباد سے فرحان عرف لمبے کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں موجود لندن نیٹ ورک کے مزید کارکنان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔