قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری بھیج دی ہے: نگراں وزیر اطلاعات

 
0
437

اسلام آباد 08 اگست (ٹی این ایس) نگراں وزیر اطلاعات علی ظفر کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری بھیج دی ہے، 12، 13 یا 14 اگست میں سے کسی بھی دن اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات علی ظفر کا کہنا ہے کہ 12، 13 یا 14 اگست میں سے کسی بھی دن اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔ اجلاس بلانے کی سمری بھیج دی گئی ہے۔نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ اجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، اراکین کی حلف برداری کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں قائد ایوان کا انتخاب بھی کیا جائے گا، آئین کے تحت 15 اگست سے پہلے اسمبلی اجلاس بلانا لازمی ہے۔