فائرنگ ن لیگ کے کارکن احمد بٹ نے کی ہے جو فرار ہو گیا: پولیس
گوجرانوالہ، اگست 11(ٹی این ایس): گوجرانوالہ کے علاقے فیصل ٹاؤن میں پی ٹی آئی اورن لیگ کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں کھلم کھلا گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں پی ٹی آئی کاکا رکن ہلاک اور دونوں اطراف سے 7 کارکنان زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقہ 57ج ب پی پی 109میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان اپنے اپنے حامی امیدواروں کی فلیکس لگانے پر گالی گلوچ پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس پر دونوں پارٹیوں میں فائرنگ اور ڈنڈے سوٹوں کا استعمال ہوا جس سے تحریک انصاف کے عباس کو بائیں ٹانگ میں گولیاں مار دیں گئیں جبکہ ارسلان محمود ‘حیدر ڈنڈے سوٹے لگنے سے زخمی ہو گئے ‘ (ن) لیگ کے طارق بسرا اور حمزہ بھی ڈنڈے سوٹوں سے زخمی ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والا شخص پاکستان تحریک انصاف کا کارکن اور کونسلر ہے۔واقع کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ زخمی ہو نیوالے افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق فائرنگ ن لیگ کے کارکن احمد بٹ نے کی ہے جو فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔