پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ بھر سے مجموعی طور پر52ملزمان کو گرفتار کرکیاسلحہ برآمدکرلیا، ترجمان سندھ پولیس 

 
0
745

کراچی اگست 11(ٹی این ایس)سندھ پولیس نیگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں میں3پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت40مفرور اور9 اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر52ملزمان کو گرفتار کرکے3 پستول بمعہ راؤنڈز برآمدکرلیئے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابقکراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاں کر کے1مفرور،1اشتہاری سمیت4 ملزمان کوگرفتارکر کے1پستو ل بمعہ راؤنڈز برآمدکر لیاہے۔حیدرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی کرکے11مفرور اور2اشتہاریوں سمیت13ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق میر پور خاص پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی کرکے4مفرو ر اور1اشتہاری سمیت5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔شہیدبے نظیرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی کرکے1ملزم کو گرفتار کر کے1پستو ل بمعہ راؤنڈزبرآمدکر لیاہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سکھر پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی میں20مفرور اور4 اشتہاری سمیت25 ملزمان کوگرفتا رکر کے1پستو ل بمعہ راؤنڈز برآمدکر لیاہے ۔لاڑکانہ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی میں4مفرور اور1 اشتہاری ملزم سمیت5ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے متعلقہ پولیس تفتیش کر رہی ہے اور انکے دیگر ساتھیوں اور گروہوں کیخلاف پولیس کی خصوصی ٹیمز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پو لیس ر ینج/ڈسٹرکٹس/زونز کی سطح پر جرا ئم کیخلا ف پو لیس آپریشنز میں مزید تیزی لا ئی جائے اور مختلف نوعیت کی وارداتوں میں ملوث گروہوں ،ان کے کارندوں اور سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام تراقدامات کو غیرمعمو لی بنایا جائے ۔مز یدبراں انہوں نے کہاکہ کہ مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ناصرف یقینی بنایاجائے بلکہ ایسے ملزمان کے ناموں کا رجسٹرڈ نمبر4میں اندراج بھی لازمی کیا جائے۔