اقلیتوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا،میاں شہباز شریف

 
0
317

لاہور اگست 11(ٹی این ایس)سابق وزیرا علیٰ پنجاب و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان کو اپنا گھر بنانے میں ، اس سوہنی دھرتی کے حصول کی جدوجہد میں، اس خواب کی تشکیل سے تکمیل میں قائد کے ساتھ نا صرف مسلمان کھڑے تھے بلکہ قربانیاں دینے میں مذہب کی تمیز سے بالاتر ہو کر غیر مسلم بھی شانہ بشانہ موجود رہے۔


صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف نے اقلیتوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھ تھی جو کسی رنگ، نسل اور مذہب کی تفریق سے پاک تھا اور یہی قوم کی ترقی کی کنجی ہے۔