راولپنڈی اگست 13(ٹی این ایس) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ شجرکاری مہم کاافتتاح کریں گے، مہم کانام”سرسبزوشاداب پاکستان”رکھاگیاہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج قومی شجرکاری مہم میں بھرپورشرکت کر ے گی،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ شجرکاری مہم کاافتتاح کریں گے جس کے تحت ابتدائی طورپرآج سے ملک بھرمیں 20 لاکھ پودے لگائے جائیں گے اور مون سون میں پاک فوج شجرکاری مہم کے تحت ملک بھرمیں ایک کروڑپودے لگائے گی۔