یومِ آزادی کے موقع پر اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب کا انعقاد

 
0
334

راولپنڈی،اگست 15(ٹی این ایس): پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں اے این ایف کے چیف آف سٹاف بریگیڈیر شیخ محمد علی حق اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اے این ایف  کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرچمِ ستارہ و ہلال کی ابدی سربلندی کے لئے اے این ایف ملک سے منشیات کے جڑ سے خاتمے کے لئے دعا گو اور کوشاں ہے۔