کلر سیداں: ریسکیو 1122کی 14 اگست کے موقع پرجشنِ آزادی کے حوالے سے تقریب

 
0
456

پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے  ذمہ داری کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کے عہد کا اعادہ

کلر سیداں،اگست 15(ٹی این ایس): ریسکیو 1122راولپنڈی کی ملحقہ تحصیل کلر سیداں میں 14 اگست کے موقع پرجشنِ آزادی کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کثیر تعداد ریسکیورز، والنٹیرز سمیت مختلف سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکا نے ریسکیو 1122 کی اعلٰی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے  ہر فرد اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سرانجام دے گا تا کہ اس ملک کو ناقابلِ تسخیر بنایا جا سکے۔ بعد ازاں کمیونٹی رضاکاران میں اسناد تقسیم کی گیئں۔