کراچی،اگست 15(ٹی این ایس): بلدیہ غربی میں رہائش پزیر عوام کیلئے چئیرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کی جانب سے جشن آزادی شایان شان طریقہ سے منانے کی ہدایات کے تحت سائٹ زون میں گزشتہ رات آتش بازی اور چراغاں کا اہتمام کیا گیا جبکہ آج علی الصبح باقائدہ بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صبح 7:55پر پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ اور جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا جس میں بلدیہ غربی اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے علاوہ مختلف پرائیویٹ اسکولوں نے شرکت کی تقریب میں حمد و نعت تقاریر آزادی کے حوالہ سے بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کئے جس میں جشن آزادی کے دوران پیش آنے والے واقعات کو مو ثر انداز میں پیش کیا گیا جس سے تقریب میں شریک شرکاء نے اور خصوصا اراکین کونسل اور چئیرمین نے خوب داد پیش کی۔
اس موقع پر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا چئیرمین بلدیہ غربی نے طلبہ و طالبات سے کہاکہ ہم سب کو اپنے اساتذہ کی دی ہوئی تربیت پر مکمل عمل کرنا چاہئے ان کا احترام ہی ہمیں ایک اچھا پاکستانی بننے میں مدد فراہم کرتا ہے آزادی اللہ تعالیٰ کی جانب سے دی جانے والی ایک نعمت ہے جسکا ہم جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے اور خصوصاآپ تمام طلبہ و طالبات ہی ہمارا مستقبل روشن بنا سکتے ہیں کیونکہ آ ہی مستقبل کے معمار ہو آخر میں کامیاب طلبہ و طالبات کو بہترکارکردگی دیکھانے پر انعامات تقسیم کئے گئے۔ چئیرمین بلدیہ غربی نے آنے والے تمام مہمانوں اور خصوصا اراکین کونسل اور افسران بلدیہ غربی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح آپ نے آزادی جشن کو منانے کیلئے رات دن محنت کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ بلدیہ زون میں فٹبال میچ اور کیماڑی زون میں جشن آزادی کے حوالہ سے شام کو ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں کیماڑی زون اور مختلف زونوں سے آنے بچوں کے مابین ملی نغموں اور آزادی کے حوالہ سے تقاریر اور ٹیبلو کے مقابلوں کا انعقادکیا کای گیا۔