کورنگی کے بچے اپنی گلی کو جشنِ آزادی کے دن پاکستانی جھنڈیوں سے سجا نہ سکے

 
0
357

سیوریج کا نظام دس دن سے خراب،عملہ غائب اور علاقہ مکین شدید پریشانی میں مبتلاء
کراچی،اگست 15(ٹی این ایس): کورنگی کے رہائشی معصوم بچے اپنی گلی کو جشنِ آزادی کے دن پاکستانی جھنڈیوں سے سجا نہ سکے۔
این اے 241 یوسی 35 کورنگی ایک نمبر Y مارکیٹ مدینہ مسجد والی گلی کا سیوریج کا نظام دس دن سے خراب ہے۔ عملہ غائب ہے اور علاقہ مکین شدید پریشانی میں مبتلاء ہیں۔
اہلیانِ کورنگی نے اس موقع پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ آزادی کے دن ہمارے بچے گلی کو خوبصورتی سے سجاتے ہیں لیکن گٹر کے گندے پانی نے چھوٹے بچوں کی خوشیوں کا مزا خراب کردیا , کورنگی کی عوام کوئی پرسان حال نہیں ۔
انھوں نے کہا کہ سیوریج کے گندے پانی نے ہماری ساری تیاری خراب کردی جبکہ علاقہ مکین جب یوسی میں شکایتیں لے کر جاتے تھے تو ان کو یہ کہہ کر ٹال دیا جاتا کہ اب جمعدار یوسی چیئرمین کے انڈر نہیں واٹر بورڈ کے انڈر ہیں علاقہ مکین نے نئے منتخب اراکینِ اسمبلی قومی و صوبائی سے اپیل کی ہے کہ ہمارے علاقے میں سیوریج کے نظام کو مستقل طور حل کرے۔