پشاور اگست 17(ٹی این ایس)گورنرسندھ اورگورنرپنجاب کےبعد گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑانے بھی استعفیٰ دینے کافیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ترجمان گورنرخیبرپختونخوا نےفیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اقبال ظفر جھگڑا آج عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ترجمان کے مطابق اقبال ظفرجھگڑا نےمارچ 2016 میں گورنرکی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا،گورنراقبال ظفرجھگڑا اپنا استعفی صدر مملکت کو فیکس کریں گے۔فاٹااصلاحات میں گورنر نے کلیدی کردار ادا کیا، اور اب اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرکےمستعفی ہورہے ہیں۔واضح رہے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی جہاں گورنر اقبال ظفر جھگڑا وزیراعلیٰ محمود خان سے حلف لیں گے۔