کراچی:  کلفٹن میں بینک کے تالے توڑنے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

 
0
356

کراچی،اگست 25 (ٹی این ایس): پولیس نے کلفٹن میں بینک کے تالے توڑنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق 23 اور 24 اگست کی درمیانی رات کلفٹن کے علاقے زمزمہ میں واقع نجی بینک کے تالے توڑنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم سیکیورٹی الارم بجنے پر ملزم فرار ہوگیا تھا۔

ایس ایس پی کراچی جنوبی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ تالے توڑنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اسی بینک میں تعینات شادی خان نامی سیکیورٹی گارڈ ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔