اپوزیشن جماعتوں کا متفقہ صدارتی امیدوارلانے کا فیصلہ، اعلان کل کیا جائے گا

 
0
433

مری اگست 25(ٹی این ایس) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں متفقہ صدارتی امیدوار کے لیے ایک لپیٹ فارم پرمتحد ہیں.ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پارٹی کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر پیپلزپارٹی، ایم ایم اے اور دیگر جماعتوں‌ کے نمائندے بھی موجود تھے.احسن اقبال نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں‌ اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ صدارتی امیدوارلانے کا فیصلہ کیا ہے.
انھوں‌ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے متفقہ صدارتی امیدوارکی ضمن میں مشاورت کے لئے وقت لیا ہے. تمام اپوزیشن جماعتیں ایک لپیٹ فارم پرمتحد ہیں.ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں متفقہ امیدوار ہی لائیں گی، نام کا اعلان کل کیاجائے گا، پیپلزپارٹی نے اپنی قیادت سےمشاورت کے لئے رات تک کا وقت لیا ہے، شہبازشریف کل نام کااعلان کریں گے.
شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنساس موقع پر انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ووٹنگ کا استعمال عجلت میں کیا گیا، الیکشن کمیشن کےاس اقدام سے تحفظات ہیں.انھوں‌ نے مزید کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کوملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے، اےاین پی رہنماؤں کوشدیددھمکیاں دی جارہی ہیں، حکومت انتقامی ایجنڈےپرکام کررہی ہے.