کراچی پاک کالونی میں پولیس کی کاروائیاں گینگ وار ملزم سمیت ٹارگٹ کلر گرفتار

 
0
360

کراچی اگست 25(ٹی این ایس) کراچی کے علاقے پاک کالونی سے پولیس نے دو علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں گینگ وار ملزم اور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا ہے۔کراچی کے علاقے پاک کالونی سے گینگ وار کیاہم ملزم ساجد واجد ڈکیت کے بھانجے کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری، پولیس مقابلوں کے کیسز میں مطلوب تھا،جو 3سگے بھائیوں ثاقب، ملزم شیراز تین سگے بھائیوں، ثاقب عرف سکو، حاجی کاشف اور اّصف کے قتل میں بھی ملوث ہے۔
کراچی میں پاک کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے گینگ وار کے اہم ملزم شیراز عرف ڈکیت کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم پاک کالونی کے گینگ وار کے اہم ملزم ساجد واجد ڈکیت کا بھانجا ہے۔
ملزم شیراز ڈکیت کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات براّمد کی گئی ہے، ملزم قتل اقدام قتل بھتہ خوری اور پولیس مقابلوں میں مطلوب تھا۔ملزم علاقے میں عرصہ دراز سیساجد واجد اورماجد تربتی کے منشیات کے اڈے چلا رہا تھا، ملزم کے ساتھی غازی خان، شاکر شاکا، فہد لاشاری اور ماما یعقوب چھاپے کے دوران فرار ہوگئے ہیں۔علاوہ ازیں اسپیشل انویسٹیگیشن پولیس نے کراچی کے علاقے کے پاک کالونی سے متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،جس نے متعدد ڈکیتی کی وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔