رحمان ملک کا عمران خان کو الیکشن کے روز آر ٹی ایس کی ناکامی پر ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کے لئے خط

 
0
478

اسلام آباد اگست 26(ٹی این ایس)اسلام آباد اگست 26(ٹی این ایس)چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھا ہے ، خط میں آرٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات جانچنے کیلئے تکنیکی کمیٹی بنانے کامطالبہ کیا ہے۔

سینیٹررحمان ملک کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو آر ٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے خط لکھا تھا۔ آرٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات معلوم کرنا اورذمہ داروں کا تعین ازحد ضروری ہے۔


رحمان ملک نے خط میں مطالبہ کیاکہ قومی مفادمیں ہے کہ آر ٹی ایس کی ناکامی کی مکمل تفتیش کی جائےاورکیبنٹ ڈویژن کو تکنیکی کمیٹی بنانے کی فوری ہدایات جاری کی جائیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے پاس وزارت داخلہ قلمدان ہے اسی لیے رحمان ملک نے انھیں خط لکھا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ داخلہ کمیٹی کو سینیٹ نے الیکشن کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی تھی اور بطور وزیر داخلہ عمران خان کمیٹی سے تعاون کے پابند ہیں۔

رحمان ملک نے خط میں کہا ہے کہ قومی مفادمیں ہے کہ آر ٹی ایس کی ناکامی کی مکمل تفتیش کی جائے اور کیبینٹ ڈویژن کو ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کی فوری ہدایات جاری کی جائیں۔۔