پسرور : سانپ کے ڈسنے سے 12سالہ بچی جان بحق

 
0
333

پسرور، اگست 27(ٹی این ایس): سانپ کے ڈسنے سے 12سالہ بچی جان بحق ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پسرورکے نواح پنڈی بھاگو میں پانچویں جماعت کی طالبہ رضیہ  کو سانپ نے ڈس لیا تاہم ہسپتال میں مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث وہ جان سے چلی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ رضیہ کو رات کوسوتے ہوئے سانپ نے کاٹا تھا جسے تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال سیالکوٹ لے جایا گیا جہاں پر وہ کئی گھنٹوں کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہوسکی۔